پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح نے بھی نیچے آ گیا کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی سے کام کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس سے کم کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 81500 کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر چکا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا اور جمعہ کے روز بازار حصص میں شدید نوعیت کی مندی کا رجحان رہا جس سے انڈیکس 81000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی گر گیا تھا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1206 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 100 انڈیکس 78 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔