مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع ہے وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلے 15 دنوں کیلئے تعین کرے گی، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے یکم جولائی 2024 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے پر جاپہنچی ہے۔