کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ کی نئی بلند ترین 80 ہزار کی حد عبور

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، آج پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔