مٹیاری: سعید آباد میں سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں،چچا اور بھتیجا جاں بحق

مٹیاری کے علاقہ نیوسعیدآباد کے نواحی گائوں میں سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں، چچا اور بھتیجا قتل کردیے گئے سعید آباد کے نواحی گاؤں میں مخالفین نے سیاسی بحث کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو موقع پر قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچیڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہے قتل ہونے والا نوجوان سچیڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا پولس نے کہا کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال مٹیاری منتقل کردی رابطہ کرنے پر ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ مٹیاری پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہیں