تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر سرجانی میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم نعمان عرف علی کو گرفتار کرلیا گیاترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے کا نام استعمال کرتا تھا، ملزم سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے لوگوں سے بھتہ طلب کرتا تھا ترجمان رینجرز کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔