تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران گاڑی سے مردہ گائے کا 15من گوشت برآمد کرلیا اتھارٹی نے 2 ملزمان نویداور وحید گرفتار کرکے گوشت اور مردہ جانور تلف کردیا حکام نے تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کرکے گاڑی پولیس کے حوالےکردی اور بتایا کہ مردہ جانور کا گوشت فوڈ پوائنٹ پر سپلائی کیا جانا تھا خیال رہے گوشت ہر ایک کی من پسندیدہ خوراک ہے، اسے حاصل کرنے کے اہم ماخذ گائے، بکرا، مرغی اور مچھلی ہے تاہم گائے کا گوشت اکثریت کی مرغوب غذا ہے۔