حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی

حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔ سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا دوسری جانب پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔