بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر قومی شاہراہ پر دھماکے کے نتیجے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خضدار کے علاقے چمڑوک میں سلطان ابراہیم روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ خضدار پریس کلب کے صدر کے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے گاڑی جس میں سوار صادق مینگل جاں بحق ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اکٹھا کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد صدیق مینگل کو چند روز قبل ایک خط میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی اور انہیں چند ماہ قبل گولی بھی لگی تھی جس سے وہ معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔