بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار،ملزمان نے حملے کا اعتراف کرلیا

بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر حملہ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا محمکہ انسدا دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گروہ کا پردہ فاش کیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے چینی قافلے پر حملے کا اعتراف کرلیا، مارچ میں چینی قافلے پر بشام کے قریب حملہ ہوا تھا ، چینی قافلہ اسلام آباد سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جارہا تھا سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق چار اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔ عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ترجمان کے مطابق دھماکے سے چینی باشندوں کو لے جانے والی بس 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی، واقعہ میں 5 چینی شہری اور پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔