122

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے۔ راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کو اب ایک بہن بھی مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین بال کرانے کا ریکارڈ رکھنےو الے سابق فاسٹ باؤلر نے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو عین نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔ یاد رہے شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد ہے، اس سے پہلے ان کے دو بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں خیال رہے کہ شعیب اختر کی شادی کو تقریباً 10 سال ہوچکے ہیں، ان کی شادی 25 جون کو رباب خان سے ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں