44

سکھر: نیشنل پریس کلب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

سکھر: شیعہ علماء کونسل سٹی سکھر کے صدر کاشف حسین مہر، جنرل سیکرٹری لیاقت علی جوہری و دیگر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ روھڑی انتظامیہ انکروچیمینٹ کے نام پر شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کو ہراساں کر رہی ہے،شیعہ علماء کونسل روھڑی تعلقہ صدر کاظم شاہ کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے،ہر آئے دن انتظامیہ دھاوا بول کر چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے،سادات گھرانہ پر دو جھوٹی ایف آئی آرز داخل کرائی گئی ہے، کوئی انکروچیمینٹ نہیں کی گئی،عدالتی کمیشن بنا کر جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائے،ایف آئی آرز ختم نہ ہوئیں تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے،ہمارے قائدین کے حکم کے مطابق مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا،مولانا طالب حیدر قمی، ایڈووکیٹ رضوان علی اُجن، فرمان علی مھدوی، گلزار حیدری و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں