ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ کرائے میں اضافے پر عملدرآمد 17فروری سے ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق کرائے میں اضافےکا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گا لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات بڑھا دیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا، کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ 20 سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا، ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق ہوگا۔