127

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےحاملہ ہونے کی متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا سمیت مختلف میڈیا پر اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ نجی چینل سے بات چیت میں اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں اگست اور ستمبر میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، حاملہ ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان نیٹ فلکس کے پراجیکٹ ’ جو بچے سنگ سمیٹ لو ‘ اور دیگر پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شای 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں