آئندہ تعلیمی سال کب شروع ہوگا ؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ تعلیمی سال دوہزارچوبیس اورپچیس یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سےشروع ہوگااسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے خیال رہے سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا ذرائع نے بتایا تھا کہ پبلشر اور محکمہ تعلیم میں تنازع کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہو سکی ہے جب کہ کتابوں کی چھپائی سے ترسیل تک کم از کم چار ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔