کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم سہانا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اورنگی، کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، سائٹ ایریا، یونیورسٹی روڈ اور جیل روڈ میں بوندا باندی ہوئی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں صبح سے مطلع ابرآلود ہے، شہرکاموجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 6کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہواچل رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے سکھر،دادو، ٹھٹھہ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے کوئٹہ، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، چمن، دالبندین اور خضدارمیں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے لاہور، اسلام آباد اور پشاورمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔