تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ، اور 200 منتقل کی جا چکی ہیں آج نجی ایئر لائن کی مسقط لاہور پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کر دی گئی، ریاض لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل ہو گئی ہے، پی کے 726 اب 5:35 پر اسلام آباد اترے گی اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہو گئی ہیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہو گئی پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئیں، پشاور دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔