103

ایرانی صدر کا فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلا ب کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دہشت گردانہ اقدام کیا گیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہرحال میں جواب دیا جائے گا، یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں، صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روزشام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل فوج کے حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ملٹری مشیر جاں بحق ہو ئے، اسرائیلی فوج نے چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھااس حملے میں پاسدران انقلاب میں قدس فورس کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی المعروف حاجی صادق اور ان کے جانشیں سمیت پانچ فوجی کمانڈرز جان سے گئے، مارے جانے والے دیگر چاربڑے فوجی کمانڈروں میں حجۃ اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمد اور سعید کریمی شامل ہیں ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، پاسدران انقلاب کا کہنا ہے اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں مشن پر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں