ویڈیو رپورٹ: ہنزہ میں 1 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کان کنی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کے ساتھ توانائی پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، ایس آئی ایف سی نے Energy NPAK نامی سولر کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہنزہ میں ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا ہے ہنزہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور وادیوں میں رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کرے گاسطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع پلانٹ کے 2,300 سے زیادہ سولر پینلز مقامی گھرانوں اور صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرے گا، جس سے سالانہ 1,100 میٹرک ٹن کاربن کے مساوی نقصانات سے بچا جا سکے گا حکومت گلگت بلتستان بھی بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مزید قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کا اجرا کرے گی، اس منصوبے کے دوسرے فیز میں 2 میگاواٹ کا سولر پلانٹ رواں برس شروع کیا جائے گا۔