جاپان کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا ، گرانٹ سے21 ملین سےزائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی ، جاپان پولیو کےخاتمے کیلئے 1996سےپاکستان کیساتھ تعاون کررہا ہے وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیلنجز کے باوجورواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور شراکت داروں کیساتھ ملکر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔