تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرامن انتخابات کے مشن کے لئے وفاقی پولیس نے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر کام شروع کردیا اسلام آباد کو اے ،بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، جہاں 995 پولنگ اسٹیشن حصارمیں رہیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز ،ایف سی جوانوں کی مدد بھی لی جائے گی اور پاک فوج آن کال ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں 150 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ اسٹیشنز کے طورپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے کہا ہے کہ نیلور،چراہ، تمیراور کرپا کےپولنگ اسٹیشنز کو کیٹگری اے، پرامن دیہی علاقوں کو کیٹیگری بی میں اور پر امن شہری علاقوں کوکیٹگری سی میں شامل کیا جائے گا اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ اسٹیشنزپر ایف سی تعینات کی جائے گی تاہم فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔