70کروڑ ڈالر کی قسط ، پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر کی قسط آج موصول ہونے کاامکان ہے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی قسط گذشتہ روز 15 جنوری کوملنی تھی تاہم مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکی سالگرہ پرامریکامیں چھٹی کے باعث ایک دن کی تاخیر ہوئی جبکہ امریکا کیلئے پاکستان کے ایکسپورٹ آرڈز بھی نہیں لیے گئےپاکستان کو ستر کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبرون میں منتقل ہوں گے، جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب ڈالرسے تجاوز کر جائیں گےیاد رہے 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی تھی اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔