تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈز پیسے جمع کرنے اور محفوظ کرنے کا مڈل کلاس طبقے میں اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور کبھی کبھی کسی خوش نصیب کی قسمت بھی چمک جاتی ہے اور وہ بیٹھے بیٹھے لاکھ پتی یا کروڑ پتی بن جاتا ہے 750روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا نعام 15 لاکھ روپے اور یہ جیتنے والے خوش نصیب باونڈ کا نمبر 059936 ہے ۔ یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ انعام جیتنے والے والا واحد ایک شخص نہیں بلکہ متعدد بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ہی ایک ہی نمبر کے متعدد بانڈز جاری کیئے جاتے ہیں 750روپے کے پرائز بانڈ کا دوسرے انعام کا قرعہ 087220 ، 826748 اور 892829 نمبرز رکھنے والا کا نکلا ہے اس کے علاوہ پرائز بانڈ کے تیسرے درجے کا انعام 9300 روپے ہے جس کیلئے 1696 لکی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں واضح رہے کہ تیسرے انعام کے زمرے میں 1,700 خوش قسمت فاتحین شامل تھے، ہر ایک کو 9,300روپے کا نقد انعام دیا گیا شہری اس حوالے سے نیشنل سیونگ پاکستان کی ویب سائٹ پر جا کر بانڈ کی قرتعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرست کا مطالعہ کرسکتے ہیں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔