55

صدر: مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سوات دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کبل سوات میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔\932

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں