ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈاکو 2 گھروں سے ڈھائی کروڑ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئےپولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو کاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے متاثرین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکو کمسن بچوں کی کن پٹی پر پستول تان کر خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے۔