راولپنڈی سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو ہو کر رہے گا،بلاول بھٹو نہ ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا اور نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ کی کردارکشی کی جا رہی ہے،شہباز شریف،وزیرداخلہ،وزیرقانون اور فضل الرحمان سامان باندھ لیں جبکہ قوم یوم نجات کی تیاری کریں۔عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دے گا اور ساری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عام منیرکا دورہ چین انتہائی اہم ہے،جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا،حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینےکے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آ چکے ہیں۔الیکشن میں جانا سیاسی خود کشی کرنے سے بہتر ہے،مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گاجہاں کوئی نہیں بچائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل 6 لوگوں نے خود کشی کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چار دیواری کے اندرعیدالفطرکی نماز ادا کی،آصف زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا ہےاور خود نیک پروین بن کر بیٹھ گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ 27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے،مذکرات جھانسہ اور قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔سارے راستےعدلیہ سے نکلیں گے،حکومت عدلیہ کا فیصلہ ماننا سے انکاری ہے جو آئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی اور حکم عدولی پر اتر آئی،عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔
72