تفصیلات کے مطابق؛ کشمور ایٹ کندھکوٹ ضلع میں ڈاکو گینگ کی جانب سے دو روز قبل کشمور تھانہ کی حدود ملک لاڑو انڈس ہائی وے پر مسلح افراد ڈاکو آ کر مختلف گاڑیوں پر حملہ کر کے فائرنگ کی گولیاں لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 15 افراد کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے ڈاکوؤں کی ایسی کاروائی قانون کی رٹ اور سیکیورٹی اداروں کو سرے عام چیلینج ہے واقعہ کے بعد مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کی قیادت میں کچے کے علاقے گیھلپور میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے پولیس اور رینجرز نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکہا ہے کچے کے خارجی وداخلی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کیخلاف کاروائیاں تیز کیں اسلئے پولیس کو کمزور کرنے کیلئے کاروائی کی ہے انڈس ہائی وے پر آ کر بروقت 15 افراد کو اغوا کر گئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز کے ہمراہ آپریشن کر رہے ہیں آپریشن میں 6 اے پی سی چین، بکتر بند گاڑیاں، پولیس اور رینجرز کے 700 سو سے زائد جوانوں نے حصہ لیا ہے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بہی جاری ہے بھت جلد ڈاکوؤں کو خاتمہ کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کرایا جائیگا آپریشن تمام مغویوں کی بازیابی تک جاری رہیگا،