تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک سعودی پاک سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا اور سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کردیئے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے پاکستانی وفد حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرے گا یاد رہےآئندہ برس کیلئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرارپائے، ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ریگولرکوٹہ کے تحت کی جانے والی قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔