ذرائع کے مطابق سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ کھنہ میں 4 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ذرائع کا بتانا ہے کہ تھانہ کھنہ میں مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیاواضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق، ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔