شدید دھند سے فضائی شیڈول درہم برہم، آج بھی 25 پروازیں منسوخ

پنجاب میں شدید دھند جاری ہے جس کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں اور فضائی شیڈول بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دینے والی شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا جب کہ پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول کی گئی ہیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے 4 روز میں 150 پروازیں منسوخ اور 300 متاثر ہو چکی ہیں ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پشاور اور سیالکوٹ کے فضائی مسافروں کو بسوں سے منزلوں پر پہنچایا جا رہا ہے جب کہ پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا ہےابوظہبی پشاور کی پرواز پی کے 118 کراچی، جدہ پشاور ای آر 852 اسلام آباد اتاری گئی ہے۔ مسقط اسلام آباد کی پرواز پی کے 292 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا ہے جب کہ دبئی پشاور کی ای کے 636 اور 637 کی آمد اور روانگی میں تاخیر کر دی گئی ہے اس کے علاوہ پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، 284، دوحہ پشاور کی پرواز پی کے 286، ایئر عربیہ کی شارجہ پشاور کیلیے پروازیں جی 9556 اور جی 9557 منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602، شارجہ ای آر 704، دبئی ای آر 702، اسلام آباد دوحہ پی کے287، دبئی پی اے 210، پی کے 211، کراچی لاہور ای آر 522، 523، 524، 525 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 اور کراچی اسلام آباد پی اے 200، 201 اور ای آر 502، 503، 505 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔