پاکستان کے مختلف شہروں سے غیرقانونی افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 699 باشندے اپنے ملک لوٹ گئے

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 جنوری کو مزید 699 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 02 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 57 ہزار 261 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔