تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نئے سال کی آمد پر سخت پابندی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہٰ یار اور دیگرشہروں میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی کراچی کے علاقے صدر، لیاری،گارڈن، سچل، کورنگی، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، کلفٹن، کیماڑی، سائٹ، سرجانی ٹاؤن ملیر، لیاقت آباد ،سہراب گوٹھ میں بھی مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ہوائی فائرنگ فائیواسٹار چورنگی پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت17افراد زخمی ہوئے، بہادر آباد میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ایک سات سالہ بچہ زخمی ہوا اس کے علاوہ لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے2شہریوں کو کورنگی پولیس جبکہ ایک ملزم کو سائٹ ایریا سے کیماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہلٹربازی کرنے پر 6افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا