تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بیرسٹرعمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی ہے ، کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کاحکم واضح تھا کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالےگا، عمیر نیازی بظاہرجمہوری عمل ڈی ریل کرنےکی کوشش کےمرتکب ہوئے ہائیکورٹ نے2753ڈی آراوز،آراوزاور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہورہائیکورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کوڈی ریل کردیا ڈی آراوزاورآراوزکوخاص طورپرانتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا،تعینات کیے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں، لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے عدالت نےلاہورہائیکورٹ کودرخواست پرمزید کارروائی سے بھی روک دیا گذشتہ روز سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ معطل کردیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ مزید کوئی کارروائی نہ کرے، فیصلہ دے کرجج نےاپنی حد سےتجاوز کیا، جمہوریت کوڈی ریل کرنےکی اجازت کسی کونہیں دیں گے بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا ، ملک بھرمیں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کےانتخابات کیلئے پولنگ آٹھ فروری کوہوگی۔
86