سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 971 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 4708 ڈالر ہو گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں فی تولہ چاندی 92 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 49 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جبکہ افراط زر اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کے تحت اسے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کیا گیا تھا۔