لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موٹر سائیکلوں کے لیے سبسڈی منصوبے کے تحت مالی سال کے لیے وزارت خزانہ سے 24 ارب روپے طلب کر لیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق سبسڈی کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ موٹر سائیکلوں کے لیے 2000 روپے ماہانہ سبسڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دینے کا بھی امکان ہے، جبکہ 80 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل مالکان نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق 1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، اور رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔