راچی (23 فروری 2026): شہرِ قائد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کو تیز کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹاؤن نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گزشتہ چار روز کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 100 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد میں 21 خواتین گداگروں کو اصلاحی اقدامات کے تحت ایک مقامی فلاحی تنظیم کے سپرد کیا گیا ہے، جبکہ 14 سخت گیر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ضابطے کے مطابق باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد سڑکوں اور چوراہوں پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے پیشہ ور گداگر گروہوں کا خاتمہ کرنا ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے یہ کریک ڈاؤن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔