حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر کے ڈی ایس پی لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر کے ڈی ایس پی لیاقت جسکانی تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت جسکانی لطیف آباد یونٹ نمبر 12 میں اپنی ذاتی کار میں سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی حیدرآباد عادل حسین چانڈیو نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد زخمی ڈی ایس پی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔