وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹرک امتحانات کے آغاز کے حوالے سے اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ نقل کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ بگٹی نے مزید کہا کہ نقل کے خاتمے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر کام ریں گے۔انہوں نے اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت تعلیم سمیت تمام سطحوں پر بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بلوچستان میں حال ہی میں صوبے کے بڑے حصوں میں خونریز حملے دیکھے گئے جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے فوری طور پر ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد اضلاع بشمول کوئٹہ، گوادر، مستونگ، نوشکی، لبندین، خاران اور پسنی کو نشانہ بنایا جن میں مسلح افراد اور خودکش بمبار شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روزہ آپریشن کے دوران وطن کا دفاع اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج، فرنٹیر کونسٹیبلری (ایف سی)، پولیس اور پاکستان ری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے 22 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 197 دہشت گرد مارے گئے۔