رمضان المبارک سے قبل ملک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں اچانک بے قابو ہو گئیں۔مضان کی آمد سے پہلے سبزی، پھل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 4 دن میں 40 روپے فی کلو بڑھ کر 120 روپے ہو گئی، جبکہ آلو 40 سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گئے۔ بیسن 320 سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو، اور کوکنگ آئل و گھی 20 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے ہیں۔روٹی اور پراٹھے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، روٹی 25 روپے، خمیری نان 30 روپے اور کلچہ 35 روپے ہو گیا ہے۔ تندوری پراٹھا اور روغنی نان 60 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ہوٹلوں میں چائے بھی مہنگی ہو گئی اور اب ایک کپ چائے 70 روپے میں دستیاب ہے۔ دیسی انڈے 470 سے بڑھ کر 500 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ درجہ سوم سیب 150 سے بڑھ کر 200 روپے اور کیلا 140 سے بڑھ کر 180 روپے درجن ہو گیا ہے۔