اسلام آباد: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعواڻ نے وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ردعمل کے طور پر کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
ملک شہزاد اعواڻ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہر پاکستانی شہری کو متاثر کرے گا، اسی لیے ہم کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔
صدر الائنس نے زور دیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت ٹرانسپورٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہڑتال کے دوران کیے گئے معاہدوں پر عمل نہیں ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ضمانت بھی شامل تھی۔
ملک شہزاد اعواڻ نے خبردار کیا کہ اگر حکومت معاہدوں پر عمل نہ کرے تو ہم دوبارہ پورے ملک میں ہڑتال کریں گے، اور اس سے ہونے والے تمام نقصان کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر ہوگی