ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے علاج کیلئے عالمی تعاون پاکستان میں جدید دوا کی مقامی تیاری کا اہم فیصلہ

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس میں چین کی دوا ساز کمپنی ہواہوئی ہیلتھ نے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے علاج HH-003 کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جو بین الاقوامی سطح پر کامیاب کلینیکل ٹرائلز کے بعد چین میں منظور ہو چکی ہے جبکہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے اسے بریک تھرو تھراپی کا درجہ دیا ہےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے تعاون سے جدید حیاتیاتی ادویات کی تیاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں جگر کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔حکومت نے دوا کی سستی اور مؤثر دستیابی یقینی بنانے اور پاکستان میں فیز تھری کلینیکل ٹرائلز کے عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ مریضوں کو جلد جدید علاج میسر آ سکے۔