اسرائیلی فوج کا پہلی بار اعتراف غزہ جنگ میں 71 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

صہیونی ریاست کی فوج نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ کے دوران اس کی فوجی کارروائیوں میں 71 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہِ راست حملوں میں مارے گئے، جب کہ ملبے تلے دبے افراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور بڑی تعداد کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جبکہ اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد قرار دیتا ہے۔رپورٹس کے مطابق شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور مسلسل فضائی حملوں کے باعث غزہ کے کئی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود بھی مختلف حملوں میں مزید فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔