پی ٹی اے کی وارننگ غیر ملکی سموں کا استعمال غیر قانونی اور خطرناک

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی سموں کا استعمال غیر قانونی ہے اور اس سے آپ کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے پی ٹی اے کے مطابق ایسی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالز اور پیغامات آپ کی ذاتی شناخت اور مالی معلومات کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف قانونی اور رجسٹرڈ سم استعمال کریں تاکہ کسی بھی قانونی مسئلے یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔