عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں فروری کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے جو 31 جنوری کو وزیرِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم فروری سے 15 فروری تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے