امپورٹڈ یو ایس بی اور فلیش ڈرائیوز پر ٹیکس میں کمی ایف بی آر نے نئی ویلیوایشن جاری کر دی

امپورٹڈ استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز کے لیے بھی بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ ایف بی آر نے یو ایس بی فلیش ڈرائیوز اور میموری کارڈز پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کے لیے نئی ویلیوایشن جاری کر دی ہے، جس کے تحت ڈالر ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہےسرکاری دستاویزات کے مطابق چین سے درآمد ہونے والی 16 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.78 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ چین کے علاوہ دیگر ممالک سے درآمدی 16 جی بی یو ایس بی پر یہ ڈیوٹی 1 ڈالر ہوگی۔اسی طرح چین سے درآمدی 32 جی بی یو ایس بی پر 0.87 ڈالر اور دیگر ممالک سے 1.13 ڈالر، 64 جی بی یو ایس بی پر چین سے 1.17 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے 1.52 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔128 جی بی یو ایس بی پر چین سے درآمد کی صورت میں 2.60 ڈالر اور دیگر ممالک سے 3.38 ڈالر، 256 جی بی یو ایس بی پر 3.88 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔512 جی بی یو ایس بی پر چین سے درآمد کی صورت میں 3.99 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے 5.18 ڈالر عائد ہوگی۔ون ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر چین سے درآمد پر 7.64 ڈالر اور دیگر ممالک سے 9.93 ڈالر، جبکہ 2 ٹی بی یو ایس بی پر چین سے 14.76 ڈالر اور دیگر ممالک سے 19.18 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی ایف بی آر نے نئی یو ایس بی، فلیش ڈرائیوز اور میموری کارڈز پر نظرثانی شدہ کسٹمز ڈیوٹی کے نفاذ کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔