ماہِ رجب کے مقدس ایام میں عمرہ زائرین کی تعداد نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے پروانوں سے بھر گئیں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق ماہِ رجب کے دوران مسجد الحرام آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ انچاس لاکھ رہی وزارت کے مطابق ان زائرین میں بیس لاکھ سے زائد معتمرین بیرونِ ممالک سے سعودی عرب پہنچے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رجب کے مہینے میں 14.9 ملین افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔بیان کے مطابق سابقہ اعداد و شمار کے مقابلے میں اس بار ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا غیر معمولی رش کے پیش نظر مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے علیحدہ راستوں کی خصوصی منصوبہ بندی کی گئی تاکہ زائرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان زائرین میں مملکت کے اندر سے آنے والے افراد کے ساتھ ساتھ 20 لاکھ سے زائد افراد بیرونِ ممالک سے شامل تھے، جن کا تعلق مختلف اسلامی اور بین الاقوامی ممالک سے تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین میں یہ اضافہ سعودی وژن 2030 کے مطابق حج و عمرہ سہولیات میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔