انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی او آر گیٹ حملہ کیس میں حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی او آر گیٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت سات غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جن ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد شامل ہیں۔عدالت نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری قرار دیے گئے تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔