پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے سے اوپر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک دن کے دوران تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9,933 روپے ہو گئی عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 4,840 ڈالرز کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 127 ڈالرز مہنگا ہوا۔سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جو افراط زر اور معاشی عدم استحکام کے دوران بڑھ جاتی ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی حالات میں اکثر سونا خریدتے ہیں پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ مقرر کی گئی