کچے کے 62 خطرناک ڈاکو سرنڈر لوند کوش لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے عناصر شامل

صادق آباد میں سندھ اور پنجاب پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے۔ آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور متعدد بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر کے قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ سرنڈر کرنے والوں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے مطابق آپریشن کا مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔ جو جرائم سے توبہ کریں گے، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ریاست کا سامنا کرنے سے گریز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر محاصرے کے تحت آپریشن جاری ہے، جس سے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی متوقع ہے۔