کراچی گل پلازہ آتشزدگی 34 گھنٹے بعد آگ پر قابو 14 افراد جاں بحق 59 لاپتا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ 59 افراد کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا ملبے تلے دب چکے ہیں فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے گرنے کے خدشے کے باعث بعض اوقات فائر فائٹنگ روکنا پڑی، جبکہ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری بھی حصہ لے رہی ہے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 10 بج کر 26 منٹ پر ملی اور فوری رسپانس دیا گیا، تاہم آگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔ عمارت مخدوش ہونے کے باعث اندر کام کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔