چلی میں جنگلاتی آگ 18 افراد ہلاکن 20 ہزار بے گھر ہنگامی حالت نافذ

جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں لگنے والی شدید آگ نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہےآگ کے پھیلاؤ کے بعد چلی کے صدر گیبریل بورک نے جنوبی علاقوں نیوبلے اور بیو بیو میں ہنگامی حالت (اسٹیٹ آف کیٹاسٹروفی) نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔چلی کے جنگلاتی ادارے کوناف کے مطابق ملک بھر میں 24 فعال آگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے شدید آگ نیوبلے اور بیو بیو کے علاقوں میں لگی ہے۔ اب تک تقریباً 8,500 ہیکٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس کے باعث متعدد آبادیاں متاثر ہوئیں اور حکام کو انخلا کے احکامات جاری کرنا پڑے۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سیناپریڈ کے مطابق کم از کم 250 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ تیز ہوائیں اور شدید گرمی آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہی ہیں۔